پاے ثبات

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - استقلال، جما رہنا، ثبات۔  ہیں کڑی منزلیں محبت کی شرطِ اول ہے اس میں پائے ثبات      ( ١٩٤٧ء، نوائے دل، ٧٦ )

اشتقاق

فارسی سے ماخوذ اسم 'پایہ' کی مغیرہ صورت 'پائے' کے ساتھ عربی اسم 'ثبات' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٤٧ء، میں 'نوائے دل" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر